سوات (مانند نیوز) سوات مینگورہ سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن نے سبزی منڈی کی اوڈیگرام منتقلی کو مسترد کر دیا،اکثریتی آڑھتیان منڈی منتقلی کیخلاف میدان میں آ گئے، 105 میں سے 85 آڑھتیان اب بھی پرانی منڈی میں رہنا چاہتے ہیں چند افراد نے خود ساختہ افتتاح کرکے فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں، ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز کے صدر عبدالرحیم بھی مینگورہ سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے حق میں میدان میں آ گئے، اگر ضلعی انتظامیہ نے زبردستی کی کوشش کی تو اس کا بھر پور جواب دینگے،نہ خود منہ میٹھا کرتا ہوں اور نہ کسی کو منہ میٹھا کرنے دونگا، اس سلسلے میں مینگورہ سبزی فروٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے صدر فضل اکبر خان گل، سرپرست اعلیٰ حاجی اکبر خان، جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ، سینئر نائب صدر محمد حسین، فنانس سیکرٹری شاہی محمد اور پریس سیکرٹری اختر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینگورہ سے سبزی منڈی کی اوڈیگرام منتقلی اور افتتاح خود ساختہ ہے اکثریتی آڑھتیان ہمارے ساتھ ہیں چند افراد نے اوڈیگرام میں سبزی منڈی کے افتتاح کا ڈرامہ کیا جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،اوڈیگرام منڈی میں نہ تو بولی کیلئے کھلی جگہ ہے اور نہ ہی وہ جگہ موزوں ہے منڈی کی وہاں منتقلی سے جی ٹی روڈ ہر وقت ٹریفک کیلئے بند رہے گا،انہوں نے بتایا کہ دو سا ل قبل جو خود ساختہ ایگریمنٹ کیا گیا اسے اس وقت کے تحصیل کونسل نے بھی بھاری اکثریت سے مسترد کیا تھا ہم اسے نہیں مانتے مینگورہ سبزی منڈی میں 85 آڑھتیان، 300 پڑھیان اور 3000 کے قریب مزدور اب بھی کام کر رہے ہیں اس حوالے سے جب ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ 2 سال قبل ہمارا جو موقف تھا آج بھی وہی ہے اگر ضلعی انتظامیہ نے زبردستی کی کوشش کی تو اس کا بھر پور جواب دینگے،اوڈیگرام جی ٹی روڈ پر واقع سبزی منڈی بالکل موزوں جگہ نہیں اس سے ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ اکثریت پر اقلیت کو فوقیت دی جا رہی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔