پبی (مانندنیوز)جہانگیرہ میں گھریلو تنازعے پر اپنے سگے چچا کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔آلہ قتل برآمد۔قتل اور رپورٹ کے وقت ملزم مقتول کے ہمراہ تھا20-02-2023 کو بشیر احمد ساکن جہانگیرہ نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اور اْسکا بھتیجا واپڈا گراونڈ میں جا رہے تھے کہ پیچھے سے کسی نے فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہوا۔بعد میں بشیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوا۔عجب خان ڈی ایس پی اکوڑہ نے حنیف خان ایس ایچ او اکوڑہ کو فوری طور پر ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے۔پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔موجود شواہد کو بنیاد بناکر پیشہ وارانہ طرہقے سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم فہد ولد خالد ساکن جہانگیرہ کو گرفتار کر لیا گیا۔دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔مقتول چونکہ قاتل کا چچا تھا اور انکے کچھ گھریلو مسائل چل رہے تھے جسکی وجہ سے قتل کیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔