اورکزئی (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان تنولی کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا تسلسل جاری۔تھانہ کلایہ پولیس کی منشیات کیخلاف کامیاب کاروائی ، منشیات فروش کے قبضہ سے 25,000 گرام چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ موٹر کار گاڑی نمبر BFR 596 کے ذریعے بڑی تعداد میں چرس فیروز خیل سے ضلع بنوں سمگل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان تنولی نے ایس ڈی پی لوئر اورکزئی محبوب خان کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات صادر کئے۔ڈی پی او اورکزئی کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کی نگرانی میں لوئر نارکوٹکس انچارج مجاہد خان بمعہ پارٹی پولیس نے تھانہ کلایہ کے حدود اتمان خیل پر ناکہ بندی کرکے موٹر کار کو آتا ہوا کھڑا کرکے تلاشی لینے اور ملزمان کی نشاندہی پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 25,000 گرام چرس برآمد کر لیا۔ چرس قبضہ پولیس میں کرکے منشیات فروش امتیاز خان ولد محمد علی اور زاہد اللہ ولد محمد ایوب ساکنان ضلع لکی مروت کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا جبکہ موٹر کار گاڑی کو بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے