ہنگو(مانند نیوز) ضلع ہنگو میں ساتویں قومی مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے مکان پر م ش لکھ کر قومی مہم کا افتتاح کیا، مردم شماری قومی فریضہ ہے، مردم شماری ٹیموں کی ٹیموں کی۔ مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اقدامات اور کنٹرول روم قائم کیا ہے، ہنگو کے عوام قومی مہم کو کامیاب بنا کر قومی فریضہ پورا کریں۔ڈپٹی کمشنر فضل اکبر۔ تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح ضلع ہنگو میں بھی ساتویں مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے مردم شماری آفیسر عصمت خٹک نے صحافیوں کے ہمراہ ایک مکان پر م ش 001 لکھ کر مہم کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے کہا کہ ضلع بھر میں مردم شماری کے سلسلے میں ضلع ہنگو میں 227 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی سیکورٹی پر لیوی فورس، پولیس اور ایف سی کے 613 جوان تعینات ہیں اور ہر ٹیم کے ساتھ مردم شماری محکمہ کا اہلکار بھی متعین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں اور ان کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم اور انتظامی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے علما اکرام، سیاسی و سماجی عمائدیں اور صحافیوں سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی مہم کو کامیاب بنا کر قومی فریضہ کی انجام دہی میں اپنا کردار ادا کریں۔