سوات (مانند نیوز)سوات کانجو پولیس کی کامیاب کاروائی۔سادہ لوح افراد کو دلوٹنے والے3 نوسرباز گرفتار۔ لاکھوں روپے برآمد۔ ملزمان پابند سلاسل۔ مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔ پولیس ذرائع کے مطابق نثار احمد ولد ظاہر شاہ ساکن کوزہ بانڈئی نے دیگر افراد کے ہمراہ تھانہ کانجومیں پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہاکہ سوزوکی کیری ڈبہ نمبرEL-3046 میں تین چار افراد اسم و سکونت نامعلوم کوزہ بانڈئی آئے اور کئی افراد پریہ جھانسہ دے کر کراکری کا سامان فروخت کیا کہ سامان میں سونے کی بالیاں، سلائی مشین اور دیگر قیمتی سامان کی لاٹری نکلتی ہے۔ تھوڑا سامان ان کو حوالہ کرکے ایک شخص سے 10ہزار جبکہ دوسرے سے 27ہزار روپے لے کر غائب ہوگئے۔ پولیس تھانہ کانجو نے ایس ایچ او یارمحمد خان کی سربراہی میں کاروائی اور خفیہ چھاپے شروع کئے۔ ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے تندوڈاگ رحیم آباد میں سوزوکی کیری ڈبہ کی موجودگی کی اطلاع ملی جن پر چھاپہ مار کر مسمیان شاعرولدتاج برخان ساکن کوہاٹ،صابرخان ولد عطا محمد، محمدسعیدولدزیورخان ساکنان پشاوربمعہ سوزوکی کیری ڈبہ نمبر EL-3046 گرفتار کرکے تھانہ کانجو میں پابند سلاسل کردیا۔ مدعی کی رپورٹ پرمقدمہ علت103مورخہ 28/02/2023 جرم 419-420 تھانہ کانجومیں درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ تین ہزارروپے بھی برآمد ہوئے۔ مزید تفتیش اور معلومات سے پتہ چلا کہ ملزمان بالا نے کبل اور رحیم آباد میں بھی اسی طرح سادہ لوح افراد کو اپنے دھوکے کا نشانہ بنایا ہے۔ ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔