مالاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنردیر بالا گوہرزمان وزیرکے زیر صدارت ان کے دفتر میں پولیو اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سّید عامر علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ھیڈ کوارٹر عثمان علی، ضلعی آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹرخالد خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال دیر ڈاکٹر صاحبزادہ امتیاز احمد، پولیو ایریڈیکشن آفیسر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ پولیو مہمات کیلئے تیاریوں کی احکامات جاری کئے۔