پشاور(نمانئدہ مانند) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکام قبلہ درست کریں، عوامی خدمات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. نگران صوبائی وزیر حامد شاہ
خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حامد شاہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ممبر قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام میں بے جا سست روی نہ کی جائے بلکہ جہاں کہیں بھی عوامی مفاد کے جاری منصوبے ہیں ان کو مکمل کیا جائے. ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ممبر قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے کیا.
صوبائی نگران وزیر حامد شاہ نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چترال سے لے کر وزیرستان تک کسی بھی منصوبے کی تکمیل میں روڑے نہ اٹکائیں. تمام متعلقہ حکام اپنی قبلہ درست کریں اور عوامی خدمات میں کوتاہی نہ برتیں.