پبی (مانند نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو۔ملک معاشی بحران کا شکار تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں مہنگائی نے ملازمین کا کچومر نکال دیاان خیالات کا اظہار ایپکا کے مرکزی جنرل سیکر ٹری اور نگزیب کشمیری ہمراہ مرکزی نائب صدر غلام سرور کے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک معاشی طور پر ڈوب گیا ہے۔مہنگائی کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوا ہے سٹریٹ کرائم۔ڈکیتی۔دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ۔اسلحہ کے نوک پر تاجروں سے بھتہ خوری روز کا معمول بن گیا ہے ملازمین اور عوام کو بے تخاشہ اضافے نے کچومر نکال دیا۔ملازمین اور عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کا سکت باقی نہیں اگر حکومت وقت نے مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا۔اور مزید مہنگائی عوام اور ملازمین پر ڈالنے کی کوشش کی۔تو عوام اور سرکاری ملازمین علم بغاوت بلند کرینگے۔اور ملک میں ان کرپٹ حکمرانوں اور بیوروکریٹ کا اختساب کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر ینگے۔