ہنگو(مانند نیوز) سابق ایم پی اے اور سدا بہار سیاسی رہنماء حاجی عتیق الرحمان خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا، میرے سمیت بعد میں آنے والے تمام ہنگو کے اراکین اسمبلی کا اثاثے چیک کئے جائیں، لوٹ مار اور عوام کو دھوکہ دینے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا دل سے احترام ہے، قانون کا سب کو سامنا کرنا چاہئیے، شہید غنی الرحمان نے ہنگو کو انفراسٹرکچر دیا وہ آج بھی موجود ہے۔ جنرل انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے، غنی الرحمان گروپ ہنگو، ٹل، اور اورکزئی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق رکن صوبائی اسمبلی و ممتاز سیاسی رہنماء حاجی عتیق الرحمان نے پروفیشنل یونٹی آف جرنلسٹس کی کابینہ سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر تحصیل چئیرمین عامر غنی، سماجی شخصیت سید مفکر، و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ حاجی عتیق الرحمان نے تفصیلی نشست میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگران سیٹ اپ کو شفاف منصفانہ اقر آزادانہ انتخابات کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیے۔ تمام سیاستدان قابل احترام ہے، تاہم کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، مولانا فضل الرحمان اور عطاء الرحمان سے آج بھی اچھے مراسم ہے۔ آج عوام کے دکھ درد غمی خوشی، جنازوں و شادیوں میں شرکت کرنے والے جب اسمبلیوں کا حصہ تھے اس وقت کہاں تھے، میں خود کو بھی ہر قسم کے احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، اور باقی ہنگو کے اراکین اسمبلی بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔ جنرل انتخابات میں ایک مضبوط پینل کیساتھ حصہ لیں گے، حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے رابطے کئے ہیں تاہم سیاسی مستقبل کا فیصلہ عزیز و اکابر اور ہنگو کے عوام سے مشاورت کرکے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عبد الہادی اورکزئی نفیس شخصیت ہے اور ان کی سماجی فلاح کے اقدامات قابل تعریف ہے۔ حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ ہمارے والد معمار ضلع ہنگو حاجی غنی الرحمان شہید کا انفراسٹرکچر آج بھی موجود ہے مگر اب جو کام ہوتا ہے وہ دو دن کے بعد غائب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہے اور احتساب کرنے کا حق عوام کو دیتے ہیں تاہم متعلقہ اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ ایک سوال کے جواب میں حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ اورکزئی کے مشران کو چاہئیے تھا کہ وہ مردم شماری میں اس طرح حصہ لیتے جس طرح وہ ووٹرز کو اپنے حق میں استعمال کرتے ہیں تاہم مردم شماری کے مراحل میں سستی کے خطرناک نتائج مرتب ہوتے ہیں۔ حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی ہنگو عوام کیساتھ اپنی محبت کا عملی اظہار کیا ہے، ضلع ہنگو کے عوام اور ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں اور ہم ایک دوسرت کیلئے لازم و ملزوم ہے، ہنگو کی ترقی بے روزگاری کا خاتمہ، پائیدار امن، سماجی ترقی، نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ، صحت تعلیم کے نئے دروازے کھولنا میری سیاست کا ایجنڈا ہے، انشاء اللہ عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے