مالاکنڈ (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ دیر بالا رمضان سے پہلے مارکیٹ کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شرینگل حفیظ اللہ نے پاتراک بازار میں ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ کے حوالے سے ہول سیل غلہ ڈیلرز اورسبسیڈائزڈ آٹے کے دکانوں اور گوداموں کا جائزہ لیا۔اے سی نے درجنوں قصائی، چکن، سبزی/پھل، بیکری اور گروسری(کریانہ) شاپس کامعائنہ بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے نرخنامہ نہ رکھنے،مقررہ قیمتوں سے انتہائی متجاوز ریٹس چارج کرنے، زائدالمیعاد آشیاء کی فروخت اور ناقص صفائی ستھرائی صورتحال پر کئی ایک دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ اور فوڈ سٹف ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کی روشنی میں قانونی کارروائی کی اور ان کو آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی تاکید کی۔اے سی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود مارکیٹوں میں حکومتی احکامات کے خلاف ورزی کرنے والوں پر کھڑی نظر رکھیں اور ان کو براہ راست اے سی آفس میں رپورٹ کریں تاکہ ان کیخلاف بروقت قانونی کارروائی کی جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے