پبی (مانند نیوز ) گزشتہ روز پبی میں اقدام قتل کرنے والے ملزم کے سہولت کار 03 بھائی گرفتار۔اسلحہ برآمدگزشتہ روز ہلال ساکن پبی نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وکیل شاہ اور اْسکے ساتھیوں نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اْسے زخمی کر دیا ہے۔رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔گلشید خان ایس ایچ او پبی نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے۔مسلسل کوشش سے ملزمان کے سہولت کار 03 بھائی(شاہ زیب،احمد زیب اور رحمن زیب) کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد بندوق 12 بور اور ایک عدد M16 برآمد کر لئے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔