پبی (مانند نیوز)اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے کہا ہے کہ مشیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل ڈی۔جی۔ھیلتھ آفس میں عرصہ دراز سے تعینات بھتہ خور اہلکاروں کا تبادلہ کریں۔سالہ سال ایک سیٹ پر قابض اہلکاروں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔جن اہلکاروں کے تین سال ٹینور پوراہوچکا ہے۔حکومت کے تین سالہ پالیسی میں نزدیک ترین اضلاع میں ٹرانسفر کریں۔اور ان کی جگہ اضلاع سے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔تاکہ ڈی۔جی۔ہیلتھ آفس میں ان کرپٹ اہلکاروں کا راج اور قبضہ ختم ہوجائے ڈی۔جی ہیلتھ آفس میں قبضہ مافیا کا راج ہے۔کوئی فائل پیسوں کے بغیر آگے نہیں بھیجتا۔اور ان آفس کے کلاس فور بھی کروڑ پتی بن چکے ہیں۔فیصل جاوید کریمی ان کا سرغنہ ہے۔اور پیسوں پرہر جائز وناجائز کام کرواتے ہیں۔کلاس فور بھرتی ہوکر بوگس سینیارٹی کے ذریعے جونیر کلرک بھرتی ہوگئے۔اور ڈی۔جی۔ہیلتھ آفس میں کلرکوں کی ایک سنیارٹی نہیں چل رہی ہے۔پیسوں کیلئے۔ڈی۔جی۔کیڈر اور سب کیڈر کے نام پر الگ الگ سینیارٹی بنائی ہے۔جو اپنے لئے کرپشن کا ایک دروازہ کھلا ہے۔وزیر اعلی اور مشیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل سے پرزور مطالبہ کیا جاتاہے۔کہ مذکورہ بالا بھتہ خور اہلکاروں کے خلاف انکوائری کرکے سب کو کڑی سزا دیں ۔