چکدرہ (مانند نیوز)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں ہمیشہ عوام کے بہتر مفاد اور کارکنوں کی عزت افزائی کی جنگ لڑی ہے ۔دیر کے دونوں اضلاع میں بلاتفریق بجلی اور گیس کی سہولیات پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انھوں نے ان خیالات کا اظہار لوئر دیر چکدرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع لوئر دیر کے صدر ملک فاروق اقبال اور جنرل سیکرٹری سردار جاوید اختر ایڈووکیٹ نے لوئر دیر کے تمام تحصیلوں میں عوامی مشکلات ومسائل کے انبار لگادیئے ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ تمام محکموں میں یکساں طور پر کارکنوں کی حقوق دیئے جائے خصوصاً نادرا دفاتر ،سوئی گیس ،بجلی اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں کارکنان کو روزگار کے مواقع فراہم کیاجائے ۔اس طرح دیر بالا مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر نثار وردگ نے بھی علاقے کے مسائل بیان کئے ۔اس موقع پر چیئرمین واپڈا خیبرپختونخوا فیض اللہ خان بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے این اے 7 کے نامزد امیدوار روح اللہ شاکر نے بھی علاقائی مسائل سے پردہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ لوئر دیر مسلم لیگ ن کے تنظیمی کارکردگی انتہائی کمزور ہے جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔اور پرزور اپیل کی کہ مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام لوئر دیر کے کارکنوں کی تشویش کا ازالہ کریں اور ایک نئے انداز اور عزم کے ساتھ پارٹی امور سمیت مزید فعال بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔جس پر انجنیئر امیر مقام نے اپنے خطاب میں واضح کردیا کہ ہمارے پارٹی کارکنوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جتنی بھی اختیارات ملے ہیں انشاللہ مسائل کے حل کے لیے بروئے کار لاوونگا ۔انھوں نے کہا کہ سیاست میں ابھی تک کوئی بھی ایک روپیہ کا کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکتا انھوں نے کہا کہ پارٹی لیڈر میاں نواز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کرتے ہیں اور انشاللہ مرتے دم تک ان کے ساتھ رہینگے۔