ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ جسمانی سرگرمیاں طلباء کیلئے بہت ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی سربراہی میں شروع ہونیوالے انٹرفیکلٹی کرکٹ ٹورنامنٹ2023کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبار خان’ڈائریکٹر سپورٹس و چیئرمین شعبہ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر وسیم خان، پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ ، چیئر مین شعبہ انگریزی ڈاکٹر احمد نعیم،ٹرانسپورٹ آفیسرحفیظ خان محسودسمیت شعبہ سپورٹس سائنسز کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہوتی ہے جب طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اس طرح کی مثبت اور صحت مندانہ جسمانی سمیت ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتا دیکھتا ہوں کیونکہ تعلیمی کیساتھ ساتھ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں طلباء میں مثبت لیڈر شپ کے جذبہ بڑھاتے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے طلباء نے ہمیشہ تعلیمی میدانوں ، ہم نصابی اور مثبت صحت مندانہ سرگرمیوں میں اپنے قابلیت کے جوہر دیکھا کر ہمیشہ نہ صرف اپنا اور اپنے والدین بلکہ جامعہ گومل کا بھی نام روشن کیا۔ڈائریکٹر سپورٹس و چیئرمین شعبہ سپورٹس سائنسز ڈاکٹرو سیم خان نے بھی خطاب کیاجبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نزاکت علی نے ادا کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے