شیرگڑھ(مانند نیوز)شیرگڑھ اور آس پاس کے علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہری چند روڈ مرجان پلازہ میں ڈاکٹرز میڈیکل سنٹر اینڈ کلیکشن پوائنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا جس میں بازار کے دکانداروں ،صحافیوں اور مقامی پولیس نے شرکت کی اس موقع پر ممتاز سماجی،بزرگ شخصیت حاجی محمد یار آف ہاتھیان نے فیتہ کاٹ کر سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں اے این پی کے مرکزی رہنماء فاروق خان،ویلج چیرمین مولانا انور خان ،سماجی کارکن حاجی عزیز احمد اور دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹرز میڈیکل سنٹر کے ایم ڈی اختر اقبال یوسفزئی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ سنٹر میں صحت کے تمام سہولیات موجود ہوں گے جس میں گائنا کالوجسٹ،چلڈرن سپیشلسٹ،جنرل فزیشن اینڈ سرجن اور دیگر ڈاکٹرز موجود ہوں گے جبکہ لیبارٹری کی سہولت بھی میسر ہوں گے جس میں کم قیمت پر ہر قسم کے ٹسٹ کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ عوام کو اب مردان اور پشاور جانے کی ضرورت نہیں انتہائی کم قیمت پرانہیں گھر کے دہلیز پر ہر قسم کی صحت سہولیات میسر ہوں گے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے