شیرگڑھ ( مانند نیوز) تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کے متصل واقع ملیانو کلے کے رہائشی رئیس خان وردگ نے بائیزئی پریس کلب شیرگڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا اور پولیس نے میری زندگی اجیرن بنادی ہے پولیس لینڈ مافیا کے بے بنیاد درخواستوں پر مجھے میرے بچے کو گرفتار کرکے پابند سلاسل بناتے ہیں پولیس قاری فرمان نامی شخص کی درخواست پر لاء کے طالبعلم میرے بیٹے کو حوالات میں بند کیا اور ایم او ڈی میں سے ان سے 107 کی ضمانت لے لیا اور حوالات میں ان کی تصاویر اتار کر ڈی ایس پی کو بھیجوا دی گئیں انہوں نے پولیس کے اعلی افسران سے غیر جانبدارانہ انکوائری اور انصاف کی فراہمی کا پر زور مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے گاؤں کے قبرستان کے قریب سے 12فٹ چھوڑا راستہ گزر رہا ہے جن میں سے 6 فٹ راستہ قاری فرمان نے خریدا ہے اور 6 فٹ راستہ ہم لوگوں نے دے دیا ہے اس راستے کی کل چھوڑائی 12فٹ بنتی ہے میں نے جرگہ کے فیصلہ کے مطابق قبرستان کو راستہ سے الگ کرنے اور قبرستان کو محفوظ کرنے قبرستان کے گرد گرل نصب کیا تو قاری فرمان نے ہماری غیر موجودگی میں شاہراہ ملاکنڈ کی طرف کو قبرستان کے گرد نصب گرل کا کچھ حصہ اکاڑ پھینک دیا واقع رونما ہونے پر میں نے ڈی ایس پی تخت بھائی کو انکوائری کیلئے درخواست دی ہماری درخواست میں سے کافی دن بعد قاری فرمان نے پولیس کو درخواست دی پولیس نے انکی درخواست پر فوری کارروائی کرتی ہوئے آکر لاء کا طالبعلم میرا بیٹے کو زیر دفعہ 107/151 کے تحت گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا اور علاقہ ناظمین کی ساتھ مچلکہ پر عارضی ضمانت پر نہیں چھوڑا میرے بیٹے نے رات کو حوالات میں گزارا اور اگلی صبح ہم نے ایم او ڈی میں سے ان کی ضمانت کرا دی انہوں نے کہا کہ میں نے قاری فرمان کی درخواست سے پہلے درخواست دی تھی اور جرگہ کے فیصلہ کی خلاف ورزی بھی قاری فرمان ہی نے کی تھی اور بعد میں قاری فرمان کی دی گئی درخواست پر میرا بیٹا گرفتار کرکے پابندی ضمانت کر دیا جو سراسر بے انصافی اور ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ منظم لینڈ مافیا اور تخت بھائی پولیس نے میری اور میرے خاندان کی زندگی عذاب بنا دی ہے مجھے اور میرے بچے لینڈ مافیا اور پولیس جرائم کی دنیا میں دھکیلنے کی سازشیں کر رہے ہیں انہوں نے پولیس کے اعلی افسران سے غیر جانب دارانہ انکوائری اور داد رسی کا پر زور مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا کہ ہم لوگوں کو جرائم کی دنیا میں نہ دھکیلا جائے.