شانگلہ/دبئی(مانند نیوز) شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی دبئی کے جنرل سیکرٹری نیازخان شانگلہ کے ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف جیالے پیپلزپارٹی سے سخت نالاں،اس غیر جمہوری اقدام پر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے جمہوری پارٹیوں میں ایسا اقدام غیر جمہوری اور غیر آئینی قرار دے دیا۔پی پی پی یو اے ای کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے اس اقدام کو پیپلزپارٹی کو بنیادی نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اوراور سیز کمیٹی کے اراکین سے تحقیقات کامطالبہ۔ دبئی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی غیر آئینی اور پارٹی کو نقصان پہنچاتے ہوئے نیاز خان شانگلہ اور دیگر سینئر رہنماؤں کوڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد معاملات پی پی یو اے ای کے نظریاتی جیالوں اور بہت سے عہدیداروں نے فیصلے کو امرانہ ذہنیت قرار دیتے ہو ئے یو اے ای میں پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیتے ہوے مسترد کر دیا ہے اور پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری،بلاول بھٹو،اورسیز کمیٹی کے اراکین اور گلف کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ یو اے ای کے صدر اور جی ایس کے خلاف سخت ایکشن لیں اور وضاحت طلب کی جائی اور غیر ائینی نوٹیفیکشن فوری واپس لیا جائے۔ پیپلزپارٹی کے بنیادی لوگوں کو ایسے ڈی نوٹیفائی کرناپیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے مترادف ہیں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے بیشتر رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ اخباری بیانات بھی جاری کئے ہیں جس میں انھوں نے کہا ہے کہ نیاز خان شانگلہ اور اس کا پورا خاندان پیپلزپارٹی کے بنیادی اور بانی ارکان میں شمار ہوتا ہے اور ان کا پورا خاندان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے۔نیاز خان شانگلہ نے دبئی میں پیپلز پارٹی کوزندہ رکھا اور پی پی کے ہرپروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے اور پوش آرہی ہے۔ پی پی کے یو اے ای میں اختلافات اور بنیادی اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنا یا اس کی تذلیل پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی سازش ہو سکتی ہے۔ ادھر دوسری جانب شانگلہ کے پی پی بنیادی اراکین کی جانب سے بھی نیاز خان شانگلہ کے ساتھ ہونے والی غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کے الفاظ میں مذمت کی گئی ہیں اور پی پی کے آفیشل پیج سے بھی اس کو زیر جمہوری اور پارٹی کے خلاف ورزی قرار دے کر پیپلز پارٹی یواے ای کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہیں اور پسماندہ ضلع شانگلہ کے ایک د بنگ جیالے کو کسی وجہ کے بغیر پہلے سے عہدے پر موجود ہونے کے باوجود ڈی نوٹیفای کرنا صرف نفرت، تعصب اور بدنیتی اور یو اے ای پیپلزپارٹی کو کمزور کرنے کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ اس کی جلد سے جلد شفاف اور بلاتفریق تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانے والے بے نقاب ہوسکیں۔