پبی (مانند نیوز)ماہ فروری 2023 میں نوشہرہ پولیس نے سماج دْشمن عناصر کونکیل ڈالتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 162 مجرمان اشتہاری اور 158 منشیات فروش گرفتار۔ 16کلاشنکوف،23 رائفل /بندوق، 232 پستول، 190.2 کلوگرام چرس، 19.8کلوگرام افیون،15کلوگرام آئس،3.8 کلوگرام ہیروئن،51بوتل شراب برآمد۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے 62 ملزمان پابند سلاسل۔ 42سرچ اینڈ سٹرائیک ٹارگیٹڈ آپریشنز۔ 707مشتبہ گان کی چھان بین کیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود کی واضح احکامات کی روشنی میں 03 سرکلز اور 10 تھانہ جات کی سطح پر سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور امن وامان کے پائیدار قیام کیلئے نوشہرہ پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 162 مجرمان اشتہاری سمیت دیگر ملزمان گرفتار کئے۔ جن کے قبضے سے 16عددکلاشنکوف، 23عددرائفل /بندوق، 232عددپستول اور 4238 عدد مختلف بور کے کارتو س برآمد کر لئے۔ موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائی میں مجموعی طور پر 158منشیات فروشوں کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھیج کر 190.274 کلوگرام چرس، 19.830کلوگرام افیون، 15.036کلوگرام آئس،3.821کلوگرام ہیروئن، 51بوتل شراب برآمد کی گئی۔ بیگناہ انسانوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے ہوائی فائرنگ کے مرتکب 62 ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔امن وامان کی بحالی کیلئے 42 سرچ اینڈ سٹرائیک ٹارگیٹڈ آپریشن کئے گئے جس میں 707مشتبہ گان کق چھان بین کیلئے تھانہ جات کو منتقل کیا گیا۔نوشہرہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے