پبی (مانند نیوز) 23 مارچ یوم پاکستان کی تقریبات جونیئر اور مسٹر نوشہرہ 2023 مقابلے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اینڈ سپورٹس آفس نوشہرہ نے 23 مارچ یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس چیمپئن شپ کے انعقاد ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس ایسوسی ایشن نوشہرہ کے ساتھ کیا ذکاء اللہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ کی سرپرستی میں نوشہرہ کے مختلف کلبوں میں باڈی بلڈنگ اور فٹنس کے شوقین افراد کے درمیان سالانہ جونیئر اینڈ مسٹر نوشہرہ اور مین فزیک مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس ایسوسی ایشن نوشہرہ کے صدر خالد خان آفریدی اور ایم جمال قریشی سیکرٹری جنرل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مہمان خصوصی طارق پرویز صدر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور دیگر عہدیداروں اور مہمانوں کی موجودگی میں تقریب کا آغاز نوشہرہ تحصیل ہیڈ کوارٹر پبی میں سامعین اور باڈی بلڈنگ کے شائقین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ایونٹ کا افتتاح کیاجونیئر مین فزیک کا ٹائٹل اولمپیا جم پبی کے حمزہ نواز اور مسٹر مین فزیک کا اعزاز ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس ایسوسی ایشن نوشہرہ کے اختر علی نے حاصل کیا جبکہ فٹنس زون کلب نوشہرہ کے ایم مرتضیٰ کو جونیئر مسٹر نوشہرہ کا تاج پہنایا گیا اور اولمپیا جم پبی کے ایم اسامہ نے مسٹر نوشہرہ 2023 کا ٹائٹل جیت لیاان کے علاوہ تجربہ کار باڈی بلڈرز کی حوصلہ افزائی کے لیے تین دیگر کیٹگریز کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ ایم اسد اللہ نے سپر مین فزیک، بلال امجد نے سپر مسٹر نوشہرہ اور حضرت علی نے مسٹر کلاسک نوشہرہ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ یہ تینوں باڈی بلڈرز کا تعلق آئرن جم پبی سے ہے مہمان باڈی بلڈر قاضی حبیب نے بھی اپنی شاندار کارکردگی سے سامعین کو مسحور کر دیا کیونکہ وہ آنے والے مسٹر پاکستان اور مسٹر خیبر پختونخواہ مقابلوں کی تیاری کر رہے ہیں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے آفیشلز، آرگنائزرز ونر اور پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز، ٹرافیاں اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔اور اس ضمن میں جناب ذکاء اللہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ کی خدمات کو سراہا جو کہ وہ ضلع بھر میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے سرانجام دے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے