پبی (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر آفریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد نے رمضان سستا بازار اور رمضان دسترخوان کے حوالے سے اجلاس کی صدرات کی اجلاس میں رمضان المبارک کے موقع پر تحصیل نوشہرہ میں رمضان سستا بازار اور رمضان دسترخوان لگائے جائیں گے۔ جن کی جلد نشاندہی کرائی جائیں گی جہاں عام بازار سے سستے نرخوں پر اشیائے خوردونوش فراہم کئے جائیں گے۔جبکہ رمضان دسترخوانوں میں مسافروں اور بے گھر افراد کیلئے افطاری کا بندوبست کیا جائیگا۔