پبی (مانند نیوز)تھانہ اکوڑہ کے حدود میں جی ٹی روڈ پر پولیس نے کروڑوں روپوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔04 ملزمان گرفتار۔ملزمان میں شامل عورت کو ایمبولینس میں بیماری کی آڑ میں منشیات سمگل کی جا رہی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود ڈی پی او نے کہا کہ حنیف خان SHO اکوڑہ کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت جی ٹی روڈ پر بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائے گی۔اطلاع کو مصدقہ جان کر سوڑیا خیل کے مقام پر ناکہ کی۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی۔ایک مشکوک ایمپولینس کیری ڈبہ کو روکا گیا۔جس میں ایک بیمار خاتوں بھی موجود تھی۔لیڈی پولیس کی مدد سے خاتون کو اْتار کر کیری ڈبہ کی تلاشی لی گئی۔کیری ڈبہ کی تلاشی کے دوران سے 94.3 کلوگرام چرس اور 49.7 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔گاڑی میں موجود 04 ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان مرید ولد سلطان اور رحیم ولد گلاب کا تعلق افغانستان سے جبکہ عورت شان بی بی اور اْسکے بیٹے صدیق ولد محمد سردارکا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ملزمان اور منشیات کو تھانہ اکوڑہ منتقل کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔