سخاکوٹ(مانند نیوز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کامختلف ویلج کونسلوں کادورہ سیکرٹریوں کوعوام کیساتھ بھرپوت تعاون کی ہدایات۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ بلدیات تحصیل درگئی امجد اسلام نے گذشتہ روز مختلف ویلج کونسلوں کادورہ کیااور مختلف دفاتر کے ریکارڈ چیک کئے اس موقع پر انہوں نے وی سیزسیکرٹریوں کوہدایات جاری کئے کہ عوام کیساتھ مختلف سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ بلدیات نظام کے تحت اختیارات نچلی سطح پر اگئی ہے اور عوام بروقت اپنا برتھ،نکاح نامہ وغیرہ کے رجسٹریشن کرائیں۔ ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کے دورہ کے موقع پر چیئرمین ساجد حسین مشوانی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بلدیاتی نظام میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیلی بحث کی اور انہیں بتایا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود چیئرمینوں کو کسی قسم کافنڈفراہم نہیں کیا گیاجس کی وجہ سے انہیں مشکلات کاسامنا ہیں کیونکہ ہم نے عوام سے ووٹ لینے کے دوران مختلف وعدے کئے تھے جبکہ اب فنڈ موجود نہیں۔ انہو ں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بتایا کہ ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ایک سرکاری بلڈنگ ہے جسکا چوکیدار نہیں جو کہ غیر محفوظ ہے لہذا اس کیلئے چوکیدار یا لیویز اہلکارکا بندوبست کیا جائے تاکہ دفتر ہذا محفوظ ہواور اس کے ساتھ ساتھ دفترہذا خستہ حال ہے جس سے خدانخواستہ کسی بھی وقت ناخوشگوار واقع رونما ہوسکتا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد اسلام نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد تمام مشکلات حل ہونگے۔اس موقع پر وی سی سیکرٹری آصف اقبال، کسان کونسلر محمدانورلالا اور ویلج کونسل خانگھڑی کے سیکرٹری سیدمالک بھی موجود تھے۔