اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو خط میں استعمال الفاظ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گورنر کا کام ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابات کی تاریخ دیں، نہ کہ ہمیں احکامات دیں۔گورنر خیبر پختوانخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا تھا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے معاملات کے حوالے سے تیار ی کر کے آئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختوانخوا کے الفاظ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ گورنر نے مناسب استعمال الفاظ استعمال نہیں کیے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان کے حوالے سے مشاورت گورنر سے نہیں متعلقہ حکام سے کرنی ہے، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کسی سے احکامات نہیں لیتا، گورنر اپنا متعلقہ کام کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے