اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے سوشل میڈیا پرلاہورمیں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر جمع کارکنوں سے متعلق غیرمصدقہ آڈیو لیکس پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اسی لیے قوم پرمسلط کیا گیا تھا۔ٹوئٹرپراپنے پیغام میں فضل الرحمان نے کہا کہ جو افسوسناک اور اخلاقی پستی کے معاملات کی اطلاعات زمان پارک کے اطراف سے آرہی ہیں اور جس کی تصدیق گزشتہ دنوں کی آڈیو لیکس سے بھی ہورہی ہے شرافت اس کا ذکر کرنے سے بھی قاصرہے۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ وہی اخلاق باختگی کا کلچرہے جسے ہمارے معاشرے پہ مسلط کرنے کے لیے عمران خان کواس قوم پرمسلط کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی ایسی غیرمصدقہ آڈیولیکیس وائرل ہیں جن میں پارٹی کی خواتین کارکن زمان پارک کے باہر غیراخلاقی سرگرمیاں فروغ پانے کی شکایت کررہی ہیں۔