شانگلہ(مانند نیوز )پختون سٹوڈنٹس فیڈیریشن کی کابینہ مکمل،ابرار حسین سیکرٹری اطلاعات،فیض خان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور ناصر علی بطورجوائنٹ سیکرٹری کابینہ میں شامل۔عوامی نیشنل پارٹی و دیگر طلباء تنظیموں کی مبارکباد۔کابینہ میں شامل نئے اراکین کو فیڈریشن کی شانگلہ میں مزیدمضبوطی کیلئے بہترین قرار دے دیا گیا۔پختون سٹوڈنٹس فیڈیریشن کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت سیدطارق عباس ترمذی صدر پختون سٹونٹ فیڈریشن ہوا،اجلاس میں فیڈریشن کے اہم امور زیربحث لائے گئے جسمیں فیڈریشن کیلئے نئے کابینہ کی تشکیل،تحصیلوں اور کالجز میں کبینٹس کی تشکیل،فیڈیریشن کو ضلعے بھر میں اور مضبوط بنانا اور طلباء کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلا س میں شانگلہ کے طلباء کے ساتھ ہر قسم تعاؤن اوران کے مسائل کا حل میں مدد کا عہد کیا گیا۔اجلاس میں پی ایس ایف کے درینہ کارکن ابرار حسین الپوری کوضلعی سیکرٹری اطلاعات،فیض خان کو دپٹی سیکرٹری اطلاعات اور ناصر علی کو جوائنٹ سیکرٹری کو متفقہ طور پرتشکیل کئے گئے۔اجلاس میں مقررین کا کہنا تھا کہ شانگلہ تعلیمی لحاظ سے پسماندہ رہا ہے اور ہمیں ہی ملکر شانگلہ کا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔اجلاس میں صدر سیدطارق عباس ترمذی،جنرل سیکرٹری عابد نواز،سینئر نائب صدر خانخیل رزاق،نائب صدر رحیم اللہ یوسفزئی شریک تھے۔اجلاس میں مقررین نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور عہد کیا کہ شانگلہ کے طلباء کیلئے ہر مثبت اقدام اُٹھائینگے۔