شانگلہ(مانند نیوز)مفت صحت کے حامل شانگلہ میڈیکل کمپلیکس الپوری میں سی ٹی سکین نے کام شروع کردیا،شانگلہ میں اپنے نوعیت کا پہلا سی ٹی سکین مشین لگنے سے ضلع بھر کے عوام مستفید ہوسکے گے،شانگلہ میڈیکل کمپلیکس پہلے ہی سے صحت کارڈ پر مفت طبی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔شانگلہ کی تاریخ میں پہلی بار سی ٹی سکین مشین نے کا م شروع کردیا، مریضوں اور خصوصا ایمرجنسی کے صورت میں عوام کو گھر کے دہلیز پر سی ٹی سکین فراہم ہو سکے گا۔ ماہرین صحت اور عوامی حلقوں نے اس اقدام کوسراہتے ہوئے انھیں شانگلہ میڈیکل کمپلیکس الپوری کی طرف سے عوام کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا اور کہا کہ کیسے دور افتادہ علاقوں میں صحت کے شعبے میں مثبت سرمایہ کاری قابل ستائش اور عوامی دوست مفاد میں ہیں۔ شانگلہ میڈیکل کمپلیکس نے ہمیشہ شانگلہ کے عوام کی خدمت کی ہیں اور آج اس اقدام سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شانگلہ میڈیکل کمپلیکس ادارہ صحت کے شعبوں میں شانگلہ کی عوام کی مزید خدمت کرے گی۔شانگلہ میڈیکل کمپلیکس الپوری کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی سکین مشین کا کام مکمل ہوگیا۔ اب شانگلہ کے عوام کو دور جانے کی ضرورت نہیں۔سی ٹی سکین ان کے اپنے علاقے الپوری میں لگایا گیاجو مناسب قیمت پر شانگلہ کے عوام کے خدمات سر انجام دینگے۔شانگلہ میڈیکل کمپلیکس الپوری سی ٹی سکین مشین میں کام شروع کر دیا۔ ماہرین طب اور عوامی حلقوں نے شانگلہ میڈیکل کمپلیکس الپورئی کے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں ایسے سرمایہ کاری سے اس پسماندہ علاقے کی عوام کو گھر کی دہلیز پر سی ٹی سکین جیسے اہم ٹیسٹ باآسانی میسر ہو سکے گا۔ یاد رہے کہ شانگلہ میڈیکل کمپلیکس الپوری صحت کارڈ سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں علاج معالجہ اور آپریشنز کر چکے ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے