سوات(مانند نیوز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت سوات اور پنجکوڑہ کے دریاؤں کو اس کے اصل قدرتی بہاؤ میں لانے اور دریا کنارے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے بارے میں اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرسوات، ملاکنڈ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایریگیشن سرکل سوات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اپر اور لوئر دیر اور محکمہ آبپاشی کے افسران اور نیسپاک کنسلٹنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ماہرین نے کمشنر ملاکنڈڈویژن کو سٹڈی کی پیش رفت اور تجاویز سے آگاہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ماہرین کی ایک ٹیم دریائے سوات اور پنجکوڑہ کو سیلابوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان اور قدرتی ساخت میں تبدیلی کا مطالعہ کر رہی ہے جس پر سروے کاکام جاری ہے۔ مطالعہ کا مقصد دریا سوات اور پنجگوڑہ کی قدرتی ساخت،اردگرد کی آبادیوں، دریاوں کے حسن کی بحالی، زرعی زمینوں کو پہنچنے والے نقصانات کی وجوہات معلوم کرتے ہوئے دریاوں کی حدود کا ریور ایکٹ کے مطابق تعین کرتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے میپنگ کرنا ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈیویژن نے تمام دیگر شعبوں کو مد نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور سروے کو بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے