لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی نے ایس ایچ او دروش اور لیویز صوبیدار گل محمد کے ہمراہ مختلف مقامات پر مردم شماری کے عمل اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیکورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مردم شماری ٹیم سے کہاکہ مسائل کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ ان کے مسئلے بروقت حل کئے جاسکے۔