ہنگو(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر نے کہا ہے کہ پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔عوام کی جان ومال وابرو کا تحفظ،امن وامان کاقیام پولیس کا اولین فر ض ہے پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبودکیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کیلئے وسائل کواڑے نہیں انے دیاجائیگا۔پولیس اہلکاروں کی تمام جائز شکایات کابروقت ازالہ کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیانسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ احترحیات خان کی خصوصی ہدایات پر ہنگوپولیس لائنز میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پولیس دربار میں DSP ہیڈکوارٹرفلک نواز خانDSPسٹی امجدحسین،انچارج ٹریفک وارڈن نبی خان خان اور ضلع بھرمیں جاری حالیہ ڈیجیٹل مردم شماری کی سیکورٹی ڈیوٹی پرتعینات سیکورٹی اہلکاروں سمیت دیگراہکاروں نے شرکت کی۔ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اوہنگو آصف بہادرکاکہناتھا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ استعدادکار کوبڑھانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لایاجارہاہے ڈسپلن فورس ہونے کیناطے پیشہ اورانہ امور میں ڈسپلن کو ہرحال میں قائم رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ضلع بھرمیں جاری حالیہ ڈیجیٹل مردم شماری قومی فریضہ ہے اوراس کے عملے کاتحفظ ہمارافرض ہے لہذا حالیہ سیکورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیاجائیگا۔ڈیوٹی پرموجودتمام اہلکار اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ لازمی پہنیاور موبائل ہرگزاستعمال نہ کریں۔ڈی پی او نے دربار میں شریک اہلکاران کے مسائل بھی سنے اور حل طلب مسائل کیلیے موقع پراحکامات جاری کئے۔ڈی پی او آصف بہادر نے کہا کہ پولیس دربار پولیس فورس کے لیے بڑی اہمیت کاحامل ہوتاہے اور یہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں پولیس جوان اپنی معروضات، گزارشات اپنے مسائل ضلعی پولیس سربراہ کیسامنے رکھتے ہیں اور وہ موقع پراحکامات جاری کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے