سوات(مانند نیوز)کمشنرملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان نے ضلع بونیرکا ایک روزہ دورہ کیا،ضلع بونیر پہنچنے پر ڈپٹی کمشنربونیرارشد قیوم برکی نے کڑاکڑچیک پوسٹ پرکمشنر ملاکنڈ کا استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنرآفس بونیرپہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے کمشنرملاکنڈ ڈویژن کوسلامی دی۔ اس موقع پرکمشنرملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنرآفس میں پودالگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ کمشنرملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان کو ڈپٹی کمشنربونیرارشد قیوم برکی نے ضلع بونیرکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ کمشنرملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ نے ضلعی محکموں کے اجلاس کی بھی صدارت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربونیراور دیگر انتظامی آفیسرز نے بھی شرکت کی۔ کمشنرملاکنڈ ڈویژن نے انتظامی آفیسرز کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کیلیے سہولیات میں آسانیاں پیداکریں اورکرپشن،اقرباپروری کی روک تھام یقینی بنا یئں اور تمام حکومتی سہولیات کی مانیٹرنگ کرتے رہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکوہدایات دیتے ہوئے کمشنرملاکنڈ ڈیژن نے نشے کی روک تھام پربلا رعایت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزکواحکامات دیے کہ اس حوالے سے پولیس کے ساتھ اپنا بھرپورتعاون کریں۔ رمضان المبارک کے حوالے سے کمشنرملاکنڈ ڈویژن نیانتظامی آفیسرزکوپیشگی اقدامات اٹھانے کے احکامات دیے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کے بنیاد پربازاروں میں اشیائخوردونوش کے دام اور معیارکوچیک کیاجائے۔سرکاری سبسڈائزڈ آٹا کے سیل پوائنٹس کا دورہ کرنے، زائد رقم وصول کرنے والوں یا دیگر ہیراپھیری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کھلی کچھری کی بھی صدارت کی۔ کچہری میں علاقہ معززین، سیاسی رہنماوں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے کمشنر ملاکنڈ کو آگاہ کیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے ضلعی انتظامیہ اور متعقلہ محکمہ جات کے سربراہان کو تمام مسائل کی حل کیلئے ضروری احکامات جاری کیے۔ دورہ کے موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر اور زیر تعمیر کیٹگری اے ہسپتال بونیر کادورہ کیا اور مخلتف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے ہسپتال میں زیر تعمیر عمارت کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ضلع بونیرکے دورے کے موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے پیر بابا مزار پر بھی حاضری دی اوردعا کی۔