پبی (مانند نیوز ) وزیراعظم سرکاری ملازمین کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کریں۔مہنگائی کی وجہ سے ملازمین کو گھر چلانا مشکل ہے ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے کلر برادری کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے سونامی میں اس قلیل تنخواہوں میں بال بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ھے۔ یہ تنخواہ یوٹیلیٹی بلز۔مکان کا رینٹ دینے پر خرچ ہوجاتی ہیں۔اور گھر کا سودا سلف دکاندار سے قرض پر لے آتے ہیں۔ مہنگائی نے ملازمین کو زندہ درگور کردیا۔افسوس تو اس بات پر ہے۔کہ ملازمین کیسی کے سامنے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے۔عوام پھر طعنے دیتے ہیں۔مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔اور وزیراعظم پاکستان ملک بھر کے سرکاری ملازمین کیلئے بھی رمضان پیکج کا اعلان کریں