ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فارمیسی اور ادویہ ساز کمپنی مارٹن ڈیو مارکر نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔معاہدہ کی تقریب یونیورسٹی سینیٹ ہال میں منعقد ہوئی۔جس میں گومل یونیورسٹی کی جانب سے ڈائریکٹر ایڈمشن ریاض احمد بیٹنی ‘ ڈپٹی رجسٹرار ظاہر شاہ’ مارٹن ڈیو کی جانب سے ہیڈ آف ٹریڈ شیراز احمد’ مارکیٹنگ منیجر محمد عزیر نے دستخط کئے ۔اس موقع پر گومل یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبد القدیر خان آڈیٹوریم میں ہیلتھ سٹوڈیو فار فری ٹیسٹ کے موضوع پر سیمینار کاانعقاد کیا گیا جسکے چیف آرگنائزر ڈاکٹر ہارون خان تھے۔ تقریب میں مارٹن ڈیو مارکر کے ہیڈ آف ٹریڈ شیراز احمد’مارکیٹنگ منیجرمحمد عزیز ‘ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان ‘ڈائریکٹر ایڈمن ریاض احمد بیٹنی ‘ڈپٹی پرووسٹ ڈاکٹر یحییٰ خان ‘ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفئیر ڈاکٹر نافد خان’ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر آصف نواز سمیت طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمشن ریاض احمد بیٹنی نے ڈائریکٹر اورک ڈین فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان کو خراج تحسین کہ اس نوعیت کی تقریب کاانعقاد کیا انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ اساتذہ ایلومینائی خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے فیکلٹی آف فارمیسی اور گومل یونیورسٹی کا نام روشن کیا اور خطہ کی بہترین فیکلٹی کا رتبہ حاصل کیا ۔ ہمیں گومیلین پر فخر ہے اور فارمیسی والے ہمارا دماغ ہیں۔ریاض احمد بیٹنی نے ادویہ ساز کمپنی کے نمائندوں کو گومل یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلبہ کو عملی میدان میں انٹرن شپ اور ملازمت کے مواقع فراہم کرے یہ طلبہ عملی میدان میں آپکو مایوس نہیں کرینگے ۔ کمپنی قریشی موڑ پر ہماری بچیوں کیلئے ویٹنگ سٹاپ قائم کرے تاکہ ہمارے بچوں کو شدید گرمی میں دھوپ کی شدت سے بچا ممکن ہو انہوں نے کہا کہ ہم الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام سٹی کیمپس میں ہسپتال بنانے جارہے ہیں کمپنی اس حوالے سے تعاون کرے کمپنی کے ذمہ داران نے قریشی موڑ پر انتظار گاہ فوری بنانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہم دیگر مطالبات کی منظوری کے لیئے بھی کردار اد کرینگے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار ظاہر شاہ’ ایڈیشنل پرووسٹ ڈاکٹر یحییٰ خان’ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عثمان خان وزیر’ سمیت شعبہ جات کے سربراہان ‘اساتذ ہ ‘انتظامی افسران موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیاں مالی مسائل کا شکار ہیں انڈسٹری یونیورسٹی تعاون وقت کی ضرورت ہے ڈاکٹر برکت ریسرچ کمرشلائزیشن کے مشن پر بہترین کام کررہے ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس جانب توجہ دیں دیگر صنعتی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدے ہوں ہمارے پاس سو سے زاید غیر ملکی طلبہ ہیں ۔ ہمارے طلبہ کو سکالر شپ دی جائیں ۔ڈپٹی پرووسٹ ڈاکٹر یحییٰ خان نے کہا کہ سترہ ہاسٹل ہیں جن میں تین خواتین کے ہیں ۔ ہاسٹل کے طلبہ کیلئے ممکن حد تک تعاون کی درخواست کی۔ اس موقع پر کمپنی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کچھ چیزیں ہم فوری کرینگے اور کچھ معاملات کمپنی کے متعلقہ شعبہ جات کے تعاون سے فراہم کرینگے۔ گومل یونیورسٹی فارمیسی کے طلبہ کی تربیت وتحقیقی سرگرمیوں میں تعاون کی فراہمی اور مستقبل میں فارغ التحصیل طلبہ کی عملی میدان میں تعاون کے حوالہ سے معاہدہ کی تقریب سے مارٹن ڈیو مارکر کے ہیڈ آف ٹریڈ شیراز احمد’مارکیٹنگ منیجرمحمد عزیز،فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹر آصف نواز’ فارمیسی کے شیخ رشید احمد نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی آف فارمیسی’ اورک اور ادویہ ساز کمپنی کے تعاون سے منعقدہ سیمینار کا مقصد مارکیٹ سے ماہرین کو یونیورسٹی لانا جدید تقاضوں سے طلبہ کو روشناس کرانا اور مستقبل کے لیئے طلبہ یونیورسٹی اور انڈسٹری تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے