پبی (نمائندہ مانند)عمراصغر خان فاؤنڈیشن کے زیراہتمام FEM-POWER پروجیکٹ میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن بھر پور طر یقے سے منایا گیاعمر اصغر خان فاؤنڈیشن FEM-POWER پروجیکٹ کے تحت خیبرپختونخواہ کے پانچ اضلاع میں خواتین کی فلاح اور انکو بااختیار بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔ جس میں خواتین کو ہر سطح پر سیاسی و سماجی کاموں میں شراکت دار بنانے سے لیکر مقامی سطح سے لیکر صوبائی و قومی سطح پر بجٹ و فیصلوں میں حصہ لینے کیلئے شعور و آگاہی دینا ہے عمراصغرخان فاؤنڈیشن FEM- POWER پروجیکٹ میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں, افراد باہم معذوری, خواجہ سرا اور بوڑھوں اور بچوں کے حقوق کے بارے میں معاشرے میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ہر سطح پر کوشش کر رہی ہے