پبی (نما ئندہ مانند ) یونائیٹڈمیونسپل ورکرزیونین ٹی ایم اے پبی کا اجلاس ہوا اجلاس میں عہدیداروں سمیت سینئر ممبران نے بھی شرکت کی اجلاس سے صدر اختر علی اور جنرل سیکر ٹری مراد علی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ صو با ئی حکو مت نے ضلع کونسل ملازمین جو کہ 2016کو ٹی ایم اے پبی کے حوالے کئے گئے تھے اور ساتھ ساتھ کہا گیا تھا کہ ان ملازمین پنشنرز کو قرضے پر ہر ماہ پنشن ادا کریں چونکہ ٹی ایم اے پبی کلاس ڈی(D) ٹی ایم اے میں فروری تک کروڑوں روپے ادا کر چکی ہیں اور اب ٹی ایم اے پبی ملازمین تنخواہوں اور پنشن بند ہونے کا خطرہ موجود ہیں اس لئے یونین نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ضلعی کونسل پنشنرز کی پینشن فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ اس مسئلے کاحل نکالا جائے پنشن کنڑی بیوش جو ضلعی کونسل/ٹی ایم اے نوشہرہ کو بقایا ہے ادا کیا جائے لوکل گورنمنٹ ایمپلائزر فیڈریشن کے آ ج9مارچ 2023کے پشاور احتجاج میں بھرپور شرکت کرینگے اجلاس میں مطا لبہ کیا کہ کلاس فور ملازمین کو پروموشن دیا جائے وفات شدہ ملازمین/میڈیکل گرونڈ پر ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے سینٹیش گاڑیوں پر سینٹری ورکرز ڈرائیور کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں انکو باقاعدہ طور پر ڈرائیور کی پوسٹ پر منظور ی دی جا ئے فائربریگیڈ گاڑی کے لئے ایک ریگولر ڈرائیور کی منظوری دی جائے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے