کوہاٹ(مانند نیوز )پختونخوا ریڈیو کوہاٹ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مسماۃ مسرت شفیع ایڈوکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسرت شفیع نے کہا کہ حقوقِ خواتین کے آڑ میں ہم ہرگز خواتین کی بے لگام آزادی کے قائل نہیں بلکہ دائرہ اسلام میں رہ کران کے جائز حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ مرد و خواتین سے بنتا ہے اس لئے خواتین کے کردار کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کو زندگی میں برابر مواقع فراہم کئے جائیں۔ مسرت شفیع کا کہنا تھا کہ چونکہ اس اسلامی اقدار برقرار رکھیں گے ہم اسلامی معاشرہ میں رہ رہے ہیں اس لئے اسلامی اقدار کی بھرپور پاسداری کریں گے اور خواتین کے جائز حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے خواتین کی کمزوری کے تصور کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کمزور ہر گز نہیں بلکہ وہ تمام شعبوں میں مضبوطی سے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جس 14 سو سال پہلے خواتین کے حقوق کا تعین کیا ہے تاہم وقت کا تقاضا ہے اس سلسلے میں ان میں خصوصاً دیہی علاقوں میں آگاہی دی جائے جس منبر و محراب سمیت ریڈیو اور سوشل میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسے وہ گھر بیٹھے آسانی سے مستفید ہو سکتی ہیں۔ مسرت شفیع نے ماؤں پر زور دیا کہ وہ ہمت کرلیں اور اپنے بچوں بالخصوص اپنی بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ ہنرمندی بھی سکھائیں تاکہ وہ عملی زندگی میں مردوں پر انحصار کی بجائے ان کا بازو بن کر آمدنی بڑھانے کا ذریعہ بنیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے