شانگلہ(مانند نیوز )شانگلہ میں محکمہ ماہی پروری کے زیر اہتمام لیلونئی خوڑ میں 25 ہزار سے زائد ٹراؤٹ مچھلی کے سیڈز چھوڑے گئے مقصد علاقے میں ٹراؤٹ مچھلی کے نسل کو فروغ دینا ہے۔ ضلع شانگلہ کے بیشتر خوریں، دریائے، آب ذخائر اور ماحول ٹراؤٹ مچھلیوں کے لئے انتہائی موزوں ہیں،محکمہ ماہی پروری کی کوشش ہے کہ ان علاقوں ٹراؤٹ فش،ہچریوں کے ذریعے میں سیاحت کو مزید فروغ دے کر یہاں روزگار اور سیاحت بڑھائی جا سکے۔ محکمہ فشریز کے صوبائی سیکریٹری مختار احمد اور ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈاکٹر خسرو کلیم کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے تعاون سے ٹراؤٹ ہچری الپوری شانگلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں محکمہ ماہی پروری شانگلہ نے خوڑو میں پچیس ہزار سے زائد ٹراؤٹ فش کے تخم چھوڑی جس سے اس خوڑوں میں ٹراؤٹ فش کی نسل میں نمایاں اضافہ ہو گا۔اس موقع پر میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری ضلع شانگلہ محمد اسرائیل نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شانگلہ کے خوڑو میں ٹراؤٹ فش کی تخم چھوڑ کر ان سے خوڑو کو بھرا جا سکیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ اصغرعلی خان۔ فشریز ڈائریکٹریٹ پشاور کے نمائندے سینئرسپرنٹنڈنٹ عزیز خان نے خصوصی شرکت کی اور خوڑوں میں ٹراؤٹ فش کی سٹاکنگ کی نگرانی کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ عزیز خان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں بالخصوص چترال،سوات کے مدین، کوہستان اور شانگلہ میں ٹراؤٹ فش کیلئے انتہائی موزوں ہیں اور ہمارے محکمے کی کوشش ہے کہ یہاں پر ٹراؤٹ کی ہچریوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور اب ذخائرمیں ٹراؤٹ کو مزید فروغ دیا جاسکے جس سے یہاں روز گار ماحول اور مقامی آبادی ان کو اس کے فائدہ ہوگا۔اس موقع پر محکمہ ماہی شانگلہ کے جملہ اسٹاف، ریسرچ آفیسر محکمہ ماہی پرور ی معراج خان، ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے حکام، علاقہ نمائندوں، معززین علاقہ،میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اہل علاقہ نے محکمہ ماہی پروری شانگلہ کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے شانگلہ کے دریاؤں میں ٹراؤٹ فش کی نسل میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا جو قابل دید ہیں۔۔