جمرود(مانند نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز فاٹا بالجبر انضمام کیس پر لارجر بینچ فوری تشکیل دے،سپریم کورٹ میں فاٹا انضمام کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ آنے تک قبائلی اضلاع میں انتخابات و مردم شماری پر نظر ثانی کی جائے،فاٹا قومی جرگہ مشران کی پریس کانفرنس فاٹا قومی جرگہ مشران ملک خان مرجان وزیر،ملک بسم اللہ خان آفریدی، ملک وراث خان،ملک اعظم خان،ملک نائب خان،ملک عبدالرزاق، ملک فضل کریم اور دیگر مشران نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز نے پیچھلے سال 9 مارچ کو فاٹا انضمام مخالف کیس کی سماعت کے دوران فاٹا بالجبر انضمام پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا تاہم تاحال سپریم کورٹ آف پاکستان نے فاٹا بالجبر انضمام پر لارجر بینچ تشکیل نہیں دیا ہے۔فاٹا قومی جرگہ مشران نے کہاکہ فاٹا پاکستان کی پانچویں اکائی ہے لہذا قائد اعظم محمد علی جناح کے قول و فعل کے مطابق قبائلی اضلاع کے معاملات کو چلایا جائے۔ایک سال میں قبائلی عوام کو انصاف دلانے کے لئے لارجر بینچ تشکیل نہ دینا کہاں کا قانون اور انصاف ہے۔قبائلی عوام اپنے گھروں سے تاحال بے گھر ہیں اور انہیں اپنے علاقوں میں جانے پر پابندی ہے لہذا ایسے میں قبائلی اضلاع میں مردم شماری و انتخابات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،پہلے قبائلی عوام کو اپنے علاقوں میں جانے اور آباد ہونے کی اجازت دی جائے اس کے بعد قبائلی عوام کے مشاورت کے بعد مردم شماری و انتخابات کی جائے۔فاٹا قومی مشران نے کہاکہ قبائلی اضلاع کے 8 سنیٹیرز اور 6 ایم این ایز کے سیٹوں کو بحال کیا جائے۔وزیر اعظم پاکستان قبائلی عوام کے مسائل سننے کے لئے فاٹا قومی جرگہ مشران سے فوری ملاقات کریں جس میں تمام کولیشن پارٹیوں کے سربراہان بھی موجود ہوں۔