پشاور(مانند نیوز )ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر مردان جنید خالد نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہیے، ہم سب کو مل کر انسانیت کی خدمت کے ناطے یتیم و لاچار بچوں، غرباء اور مساکین کی امداد کے لئے آگے بڑھنا چاہیئے اور بے سہارا افراد کا سہارا بننا چاہیئے جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا،وفد کی قیادت زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چئیر مین محمد پرویز نے کی،اس موقع پرزمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے محمد جاوید یوسفزئی،عابد انور اور عبداللہ شاہ بغدادی بھی موجود تھے، زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چئیر مین محمد پرویز نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر مردان جنید خالد کو بر یفینگ دیتے ہو ئے کہا کہزمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی(رجسٹرڈ) ایک فلاحی ادارہ ہے جو 2010ء سے ضلع مردان میں سینکڑوں یتیم ولاچار بچوں اور مستحق بیواؤں کو ایک شیڈول کے مطابق مختلف صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے بنیادی ضروریات اور سہولیات گھروں پر مفت فراہم کر رہا ہے۔ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی محدود وسائل کے باوجود معاشرے کے فلاح وبہبود کے لئے تعلیم وصحت کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول، قدرتی آفات، ثقافت اور مستحق عورتوں وبیواؤں کے لئے ہنر مند اور خود کفالت روزگار پروگرام جیسے شعبوں میں بھی برسر پیکار ہے۔زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی یتیم ولاچار بچوں کو سالانہ بنیاد پرجو سہولیات فراہم کررہا ہے اُس میں دیگر سہولیات کے علاوہ سالانہ تعلیمی پیکج اور رمضان پیکج فراہم کرنا بھی شامل ہے،یہ تعلیمی پیکج اور رمضان پیکج ادارہ 2010ء سے مسلسل ا ن مستحق افراد کو فراہم کررہا ہے،ہر سال جب تمام یتیم ولاچار بچوں کے سکول کے رزلٹ نکلتے ہیں اور یہ بچے نئی کلاسوں میں داخل ہو جاتے ہیں، تو ان مستحق بچوں کو تعلیمی ضروریات کیلئے پیکج فراہم کیا جاتا ہے،اور رمضان المبارک کے مہینے میں خوراک کیلئے راشن دیا جاتا ہے،لہٰذا زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی 9اپریل 2023ء کو مختلف صاحب حیثیت افرادکے تعاون سے تقریباً 250 یتیم ولاچار بچوں کو تعلیمی اور رمضان پیکجز فراہم کر رہا ہے، اس پیکج کو کامیابی سے پورا کرنے کیلئے ادارے کے نوجوان انتظامیہ نے باقاعدہ طور پرایک ڈونیشن مُہم شروع کررکھی ہے،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے فلاحی تنظیم زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کی عوامی خدمت کے جذبہ کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی وہ اسی طرح ضلع بھر میں غرباء اور مساکین کے امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے