لاہور (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے عمران خان ہمیشہ بے ساکھیوں پر ہی تھا چاہے،جب سے وہ بے ساکھیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی۔اس ملک میں نوجوانوں کے فیصلے چلیں گے یا بے ساخیوں کے؟، ملک کی قسمت نوجوان نسل بدل سکتی ہے،عمران خان نشے میں دھت ہوکر فیصلے کرتا ہے، اپنے بچے آرام سے لندن میں ہیں قوم کے بچوں کو سامنے کیا ہوا ہے، پاکستان میں آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملک کو اس وقت ایک سمت کی ضرورت ہے، پنجاب میں ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نئے کوآرڈی نیٹرز کی تعنیاتی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان میں آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملک کو اس وقت ایک سمت کی ضرورت ہے،مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کوسیاسی ایندھن بنایا جاتا ہے مگر ان کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں، لیکن شہباز شریف نے نوجوانوں کو انٹرن شپس دیں اور انہیں آسان اقساط پر قرضہ اسکیم ملیں۔ جب نوجواں وں کو قرض ملا تو 99 فیصد لوگوں نے قرض واپس کیا،مریم نواز نے کہاکہ کہ کل ٹی وی پر دیکھ رہی تھی کہ کسی ریلی کی کال دی گئی، اس ریلی کا ایندھن ورکرز اور نوجوانوں کو بنایا، خود چھپ کر بیٹھے رہے قوم کے بچوں کو سامنے کیا گیا، نوجوانوں کو سوچنا چاہیے کہ صرف سڑکوں پر ڈنڈے نہیں کھانے۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو سوچنا چاہیے کہ ان کو کس راستے پر جانا ہے اور جیل بھرو تحریک کی طرح کل ایک ریلی کا اعلان کیا گیا جس کا ایندھن نوجوانوں کو بنایا گیا لیکن خود گھر میں چھپ کر بیٹھے رہے۔مریم نواز نے کہا کہ کل قوم کا جو نوجوان ہلاک ہوا ہے اس کی پوری تفتیش ہونی چاہیے لیکن کیا اس بات کا جواب نوجوانوں کو نہیں مانگنا چاہیے، دنیا کی ایسی کونسی تحریک ہے جس میں لیڈر گھر میں چھپ کر بیٹھا ہو اور نوجوانوں کو ڈنڈے کھانے کے لیے آگے کردے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ بحالی تحریک چلائی تھی اگر وہ یہ کہتے کہ نوجوان آگے آجائیں تحریک میں ساتھ دیں اور خود نواز شریف ماڈل ٹاون میں گھر سے نہ نکلتے تو کیا وہ تحریک کبھی کامیاب ہوتی، دنیا کی پہلی تحریک ہے جس میں لیڈر گھر میں چھپ کر بیٹھا ہے اور نوجوانوں اور خواتین کو کہہ رہا ہے کہ میری حفاظت کرو۔مریم نواز نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہماری حکومتوں میں بھی معاہدے ہوتے رہے ہیں اور نواز شریف کا واحد آئی ایم ایف پروگرام تھا جس کو نہ صرف انہوں نے مکمل کیا بلکہ اس کے چلتے ہوئے کسی بھی چیز کی قیمت نہیں بڑھی۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 10 نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے الیکشن ہونے کے بعد وہ نشستیں چھوڑ دیتا ہے، الیکشن پر قوم کا پیسا خرچ آتا ہے جو اس سے لینا چاہیے پھر دیکھتے ہیں کتنی جگہوں سے کھڑا ہوتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ بے ساخیوں پر ہی تھا چاہے وہ جنرل(ر) پاشا ہو یا جنرل (ر) ظہیر الاسلام ہو اور جب سے وہ بے ساخیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی تو کیا اس ملک میں نوجوانوں کے فیصلے چلیں گے یا بے ساخیوں کے؟ انہوں نے کہا کہ جب عدالتیں طلب کرتی ہیں تو بیماریوں کا بہانہ اور جان کا خطرہ بتاتے ہیں لیکن ریلیاں نکالنے کے لیے جان کو خطرہ نہیں ہے،مریم نواز نے کہا کہ ملک میں ایک شخص کھلے عام انتشار پھیلا رہا ہے، پرویز الہی پر پریشر ڈال کر اسمبلی تڑوائی گئی، اس نے 4 سال میں چوری ڈاکے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،،انہوں نے کہا کہ اگر کسی جماعت کے پاس نوجوانوں کی ترقی کے لیے پلان ہے تو وہ (ن) لیگ ہے، آنے والی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یوتھ پاکستان کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈر ہیں، مسلم لیگ (ن) نے پہلا یوتھ پروگرام دیا تھا، ہم نے یوتھ کے لیے صرف نعرے نہیں عملی کام کیے، نوجوانوں کو صرف سیاسی ایندھن نہیں بنانا مواقع بھی دینے ہیں، نوجوانوں کو 10 بار سوچنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) ترقی کرتا ملک چھوڑ کر گئی، ملک لڑھکتا جا رہا ہے، نوجوانوں کو پوچھنا چاہیے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف دور میں آٹا، چینی، بجلی کی قیمت بڑھنے کے بجائے کم ہوتی تھی، آج ہم سوال کریں تو کس سے کریں، بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گیا، ایک شخص فتنہ، فساد پھیلا رہا ہے اور دندناتا پھر رہا ہے، الیکشن کا آپ کو بڑا شوق اترا ہوا ہے، پہلے احتساب پھر الیکشن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر آج الیکشن ہو جاتا ہے یہ ایک اسمبلی جیت جائے تو کیا گارنٹی ہے پھراسمبلی توڑ دے، الیکشن ملک میں مفت نہیں ہوتے، نشے کی حالت میں ہوتا ہے اور ایسے فیصلے کرتا ہے، الیکشن کوئی بچوں کا کھیل نہیں، سائفر کی آڑ میں اسمبلی توڑ دی، منشیات زدہ دماغ سے ایسے فیصلے کرتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ خون کے آنسو روئی جس کا بچہ جان سے گیا اسے زمان پارک بلایا گیا، اس کے جوتے کا منہ اس کے والد کے منہ کی طرف تھا، کسی کارکن کی اس سے بڑی تذلیل نہیں دیکھی، قومی اسمبلی کی 10 نشستوں پر کھڑا ہوتا ہے اور جیت کر چھوڑ دیتا ہے، اس کی بیوی ایک ایک فائل پر دستخط کرنے کے لیے ہیرے لیتی رہی۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹائیکون کی جیب میں پیسے ڈالے گئے، پہلے ترازو کے پلڑے برابر ہوں گے، جس ملک میں انصاف نہیں ہو گا اس ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی، جو لوگ اس کا ساتھ دیتے ہیں، ان کی عقل پر حیران ہوں، کھلے عام بینچ فکسنگ ہو رہی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ٹیریان کو جمائما خان اون کرتی ہیں یہ شخص اون نہیں کرتا، یہ اپنی بیٹی کا مجرم ہے، مجھے نانی کہہ کر بلاتا ہے مجھے فخر ہے، کاش آپ نے بچی کو تسلیم کیا ہوتا تو آپ بھی نانا، دادا ہوتے، آپ نے اپنی بیٹی بارے قوم سے جھوٹ بولا، عدالت سے بھاگ رہا ہے، جواب تو دینا پڑے گا، بار بارعدالت بلا رہی ہے حاضر ہو جاو، نواز شریف بیٹی کے ساتھ ہفتے میں پانچ دن پیش ہوتا تھا، تمہیں کوئی سرخاب کے پر نہیں لگے۔انہوں نے کہا کہ کل ان کی ریلی اس لیے ناکام ہوئی بندے اکٹھے نہیں ہوئے، بہت بری بات ہے سیاسی کارکنوں پر تشدد نہیں ہونا چاہیے، کیا یہ سیاسی کارکن ہیں جنہوں نے پولیس والوں کو زخمی کیا، پولیس والوں کی گاڑیوں پر ڈنڈے مارے گئے۔مریم نواز نے کہا کہ توشہ خانہ میں صرف چوریاں نہیں کیں ان کوچھپایا بھی ہے، فرح گوگی نے دبئی میں بیچے، راتوں رات فرح گوگی کو فرار کرا دیا گیا، یہ جانتا ہے اس کیس میں مجرم ہے اس لیے عدالت نہیں جا رہا، میری والدہ، شہباز شریف کی بیماری کا بھی مذاق اڑایا گیا۔