وانا (مانند نیوز) ضلع لوئر وزیرستان کے اساتذہ نے حالیہ جاری مردم شماری سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، ضلع لوئر اور اپر جنوبی وزیرستان ایس ایس ٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شیر الرحمن وزیر، علاوالدین محسود، بشیر احمد محسود، صدر عمران اور ہمیش گل وزیر آل ٹیچرز ایسوسیشن کا گورنمنٹ ھائی سکول وانا میں گرینڈ میٹنگ منعقد ہوئی، مطالبات نے ماننے کی صورت میں کل سے مردم شماری سے بائیکاٹ کا اعلان اور سکولوں میں علامتی ہڑتال کے طور پر بازوں پر کالی پٹیاں باندھنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اپر وزیرستان آل ٹیچرز یونین کے صدر علاوالدین اور بشیر احمد نے سٹی تھانہ وانا کے ایس ایچ او عثمان کے سلوک اور بدتمیز روایہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اساتذہ کے احترام کے لقب کو کمزوری نہ سمجھا جائیں، اساتذہ اس قوم کا سب سے طاقتور طبقہ ہے لیکن بدقسمتی سے نئے نظام آنے سے علاقے پر جاہل اور ان پڑھ ٹولہ مسلط کیا گیا ہیں جس وجہ سے اساتذہ آج اپنی عزت اور وقار بچانے کے لئے برسر احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپر اور لوئر وزیرستان کی تقسیم سے کسی استاد یا ادارہ کو کمزور نہ سمجھے، محکمہ تعلیم ہی سب سے طاقتور محکمہ ہیں، سب سے زیادہ لوگ محکمہ تعلیم سے وابسطہ ہیں، اسلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس اساتذہ کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان ایس ایچ او عثمان کی فوری تبدیلی کے احکامات جاری کریں، اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اساتذہ سے کی گئی گستاخی پر معافی مانگیں۔ محکمہ ایجوکیشن کے اساتذہ کی وقار اور احترام کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متفقہ فیصلہ میں اعلان کیا گیا کہ اساتذہ کرام اور طلبہ کو قومی معاملات میں گھسیٹنے اور قومی ایف آئی آر میں گرفتاری نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی جائے۔ ایس ایچ او سٹی تھانہ وانا عثمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے باز نہیں آئیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان معلقہ ایس ایچ او کی فوری تبدیلی کے احکامات صادر کریں اور ال ٹیچرز ایسوسیشن کے صدر ہمیش گل وزیر اور مفتی جانامیر کی گرفتاری پر ندامت کا اظہار کریں، اور ساتھ ساتھ کیمپ انٹری اور دوسرے چیک پوسٹوں پر اساتذہ کے ساتھ احترام سے پیش آنے کا پرزور مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ سینکڑوں اساتذہ نے گورنمنٹ ہائی سکول سے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا تک پیدل مارچ کیا اور ایس ایچ او عثمان وزیر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے