دیر بالا (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر نے مختلف سکیشن کا معائنہ کیا جہاں لیویز فورس اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کی مسائل سنیں اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کو کہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ خدمات کی فراہمی کے دوران بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال کریں عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں عوام کے مسائل حل ھوں گے تو لیویز فورس کے وقار میں اضافہ ھوگا عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ھونا چاہیئے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سّید عامر علی شاہ بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او افس میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فارمیسی سٹور کا معائنہ کیا اور موجود عملے سے ان کے برانچز کے حوالے سے معلوم کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ملازمین کی فرض شناسی کو بہترین الفاظ میں سراہا اوران کوہدایت کی کہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھائیں اور عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے