سخاکوٹ(مانند نیوز) ٹیلرنگ ایسوسی ایشن سخاکوٹ بازار کے نومتخب کابینہ کے عہدہ داروں کا حلف برداری کی تقریب۔مرکزی تنظیم متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر حمید خان لالا نے نومنتخب عہدہ داروں سے انکے عہدہ کا حلف لیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر حمید خان لالا اور ٹیلرنگ ایسوسی ایشن کے صدر علی رحمان ودیگر عہد داروں رشید خان، عزت خان، امجد خان، زیارت خان اور شمس مشوانی نے کہا کہ پارٹی ہو یاٹریڈ یونین اس میں تنظیم ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت ر کھتی ہے تنظیم مسائل کے حل کیلئے ہوتا ہے بعض مسائل ایسے بھی ہوتے ہے جس کا حل تنظیم کے بغیر ممکن نہیں ٹیلرنگ ایسوسی ایشن کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی کیونکہ ٹیلرز برادری کو بہت سے مشکلات کاسامنا تھااب ٹیلرنگ ایسوسی ایشن کی تنظیم نو سے ٹیلرنگ برادری کے درپیش مسائل حل ہونگے۔مقررین نے کہا کہ سخاکوٹ بازار میں اسلحہ ڈیلرز، حجام، موبائل، میڈیکل سٹور اور صرافہ ایسوسی ایشن کی تنظیمیں پہلے سے موجود تھی جو اپنے برادری کے حل کیلئے کوشاں ہیں اب ٹیلرزبرادری کے مسائل بھی اس تنظیم کے زریعے حل ہونگے۔اس موقع پر تنظیم میں توسیع کی گئی عزیز کوجائنٹ سیکرٹری جبکہ نور محمد کو فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے