پشاور (مانند نیوز)پرائیویٹ سکول سیکٹرمیں قائم سکولز ریاست کے معاون کے طور پر کام کررہے ہیں ناظم گلبہار طارق متین پشاور: ہشاور کے نشترہال میں دی سٹی سمارٹ سکول کے سالانہ تقسیم انعامات کاانعقاد کیا گیا۔جس میں دی سمارٹ سکول گلبہار اور کینال ٹان برانچوں کے بچوں اور والدین نے کثیر تعداد میں شریک رہے۔ تقریب میں بچوں نے قومی ترانے اور ملی نغمے گاکر اپنی خوبصورت آوازوں کا جادو جگایا جبکہ بچوں نے خاکے بھی پیش کئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ناظم گلبہار طارق متین تھے جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکول سیکٹرمیں قائم سکولز ریاست کے معاون کے طور پر کام کررہے ہیں۔انکاکہناتھاکہ نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اپنی محنت سے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔ جن جن کی مثال آج کے پوزیشن ہولڈرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کی سرپرستی کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے