حویلیاں( مانند نیوز ) پاکستان کڈنی سنٹر کی آگاہی واک ڈاکٹرز کی بھرپور شرکت، کڈنی کی حفاظت کے لئے خالص خوراک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، پاکستان میں کڈنی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ تشویشناک ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کڈنی سنٹر کھوکھرمیرا حویلیاں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انور شہزاد، ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر شعور اقبال اور سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بابر نے ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاکستان میں کڈنی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی آگاہی اور تدارک کے لئے عوام میں حفاظتی اقدامات کی آگاہی انتہائی ضروری ہے پاکستان کڈنی سنٹر حویلیاں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انور شہزاد نے کہا کہ ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر ہسپتال نے ون ڈے فری OPD دی ہے جس میں تمام ڈاکٹرز نے بھرپور تعاون کیا ہے اس موقع پر پاکستان کڈنی سنٹر کے ڈاکٹرز نے آگاہی واک بھی کی جس میں ڈاکٹرز اور سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے