ہری پور(مانند نیوز) کھلابٹ میں ناقص تعمیر کے باعث نالے میں پانی کا بہاؤ رکنے کے باعث اہلیان محلہ کو شدید پریشانی کا سامنا۔ درجنوں مکانات سیم کی وجہ سے تباہ ہونے لگے۔ وفاقی محتسب٫ ڈپٹی کمشنر ٫ میونسپل کمیٹی کھلابٹ اور وی سی چیئرمین کو دی گئی درخواستوں پر عمل در آمد نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق محمد وحید ساکن مکان نمبر 410 سیکٹر 2 نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسینی چوک تا قبرستان نالے کی ناقص تعمیر کے باعث اہل محلہ شدید پریشان ہیں۔ ایک تو پانی کا بہاؤ درست نہیں دوسرا کچرا پوائنٹ نالے کے پاس بنانے سے کچرا نالے میں گرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے پانی نالے میں رک جاتا ہے اور درجنوں مکانوں میں سیم آ چکی ہے۔ جس کی وجہ سے اہلیان محلہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ محمد وحید نے بتایا کہ اس سے قبل وی سی تربیلہ تھری کے چئیرمین٫ میونسپل کمیٹی کھلابٹ٫ ڈی سی ہری پور اور وفاقی محتسب کو درخواستیں دی گئیں مگر ان پہ عملدرآمد نہ ہو سکا اور مسلہ جوں کا توں ہے۔ سیاسی رہنما بھی نالے کا مسلہ حل کرنے سے معذرت کر چکے ہیں۔ اب میڈیا کی وساطت سے ڈپٹی کمشنر ہری پور سے درخواست کرتے ہیں کہ رمضان سے قبل گندے پانی کی نکاسی کا مسلہ حل کیا جائیاور کچرا پوائنٹ شفٹ کیا جائے