شیرگڑھ (مانند نیوز) سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ (ن) ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ میں نے بلا تخصیص وتفریق اپنے حلقہ نیابت کے عوامی خدمت کی سیاست کی ہے پورے حلقہ پی کے 58 میں سوئی گیس سہولت کی فراہمی میرے حلقہ نیابت کا میرا منظور کیا گیا سب سے بڑا پراجکٹ ہے9 سال بدقسمتی سے میں نے اپوزیشن میں گزارا مگر ترقیاتی کام حکومت نمائندے سے ذیادہ کرکے پارلیمانی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنایا صحافت کا ملکی ترقی اور پارلیمارنی نظام میں کلیدی رول رہا ہے بائیزئی پریس کلب شیرگڑھ نے سماجی سرگرمیوں اور جمہوریت کے بقا کیلئے تاریخی رول پلے کیا ہے وہ بائیزئی پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے پریس کے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا تقریب کی صدارت جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی رھنماء محمد اسحاق نے کی تقریب سے صدر تقریب محمد اسحاق بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے سابق صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ پریس کلب کے صدر بخت اللہ جان حسرت نائب صدر افسرعلی خان سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیربھادر خان پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عبداللہ خان اور سینیئر صحافی مولانا عبد اللہ جان نے بھی خطاب کیا مہمان خصوصی نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے پریس کلب کی مرمت آرائش اور ضروریات پورا کرنے کیلئے 50 لاکھ روپے جب کہ اپنی جیب سے پریس کلب فنڈ کیلئے ایک لاکھ روپے اور صدر تقریب محمد اسحٰق خان نے 15 ہزار روپے عطیہ کا اعلان کیا مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ صحافت معاشرے کی تعمیر ترقی جمہوریت کی بقا اور استحکام کیلئے جو کام کر رہا اس سے انکار ممکن نہیں صحافت اصلی معنوں میں ریاست کی چوتھی ستون ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ نیابت میں 9 سالوں کے دوران جو ترقیاتی کام کئے ہے یہ میڈیا پر لازم ہے کہ اس ترقیاتی کاموں اور مجھ سے پہلے کے نمائندوں کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ عوام کے سامنے رکھ کر اپنی ذمہ داری پورا کریں انہوں نے کہا کہ حلقہ کے وہ حصے جو اب بھی سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں ان کیلئے بھاری فنڈز منظور کیا گیا ہے حلقہ کا ایک بھی گھر اس سہولت سے محروم نہیں رہے گا مرکزی حکومت سے ایک ارب روپے ترقیاتی فنڈز منظور کرا چکاہوں صوبہ سے ملنے والے ترقیاتی فنڈز سے پورے حلقہ کے اندر تعمیراتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے انشاء اللہ تیسری بار انتخابات جیت کر ہیٹرک کروں گا اور اپنے حلقہ نیابت کے عوام کی زمانوں کی احساس محرومیاں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفنا کے رکھوں گا۔