پبی (نما ئندہ مانند ) گورنر خیبر پختون خواہ حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوں گا ہم ہر گز اس انحراف نہیں کرسکتے اٹھ مارچ کو الیکشن کمیشن کے ساتھ مذکرات ہوں چکے ہے چودہ مارچ کو میں اسلام اباد جارہا ہوں الیکشن کی تاریخ دے دیں گے خیبر پختون خواہ کے حالات پنجاب سے الگ ہے صوبائی حکومت نے اپنی سفارشات پیش کردی ہے جبکہ وفاقی حکومت کے بھی تحفظات ہے موجود ہ ملکی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوں چکی ہے ایسے میں تمام دینی وسیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کے مستقبل کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پچھلے چار سال سے بات نہ کرنے ہاتھ نہ ملانے اور ایک دوسرے کے ساتھ نہ بیٹھنے کا کلچر متعارف کراچکے ہے لیکن اب عمران خان الیکشن سمیت ہر موضع پر بات کرنے کے لیے تیار ہوں چکے ہے جو کہ خوش ائین بات ہے سیاسی جماعتیں مذکرات کے ذریعے ملکی مسائل کا حل نکالتے ہے میں نہ مانوں کی پالیسی نہیں چل سکتی وہ گورنر ہاؤس پشاور میں نوشہرہ پریس کلب کے صدر جہانزیب خٹک سابق صدر مشتاق پراچہ کی قیادت میں کابینہ کے وفد سے خصوصی بات چیت کررہے تھے گورنر خیبر پختون خواہ حاجی غلام علی نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال خیبر پختون خواہ میں امن وامان کے مسئلہ اور خصوصا دہشتگردی کی نئی لہر انتہائی تشویشناک ہے اور حکومت ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے کوشاں خیبر پختون خواہ اور پنجاب میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے گورنر خیبر پختون خواہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے معروضی حالات الگ الگ ہے لیکن سپریم کورٹ اف پاکستان نے تمام فریقین کی بات سننے مردم شماری نئی حلقہ بندیوں نگران حکومت امن وامان کی صورتحال سمیت ہر پہلوں پر بحث سنی سپریم کورٹ میں تین ماہ کے اندر اندر ائین کے مطابق انتخابات کرانے کا فیصلہ دے دیا ہے جیسے من وعن تسلیم کرتے ہے سپریم کورٹ اف پاکستان کے سامنے سر تسلیم خم ہے اور اس فیصلے سے ہم کسی طور پر انحراف نہیں کرسکتے ہے اس لیے اٹھ مارچ کو الیکشن کمیشن کے وفد کے ساتھ مذکرات ہوئیں اور چودہ مارچ کو میں اسلام اباد جارہا ہوں اور چیف الیکشن کمشنر سے خیبر پختون میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کروں گا اور اس مسئلہ کا حل نکل ائیں گا اور ہم کسی حتمی تاریخ تک پہنچ جائیں گے دوسری طرف صوبائی حکومت نے جو سفارشات اور تحفظات بیان کیے وہ بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے اس لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بھی معاشی مسائل سیکورٹی اور دیگر مسائل بیان کیے گئے ہے اس سے بھی الیکشن کمیشن کو اگاہ کیا جائیں گا باقی ہم نے تو الیکشن کی تاریخ دینی ہے وفاقی اور صوبائی حکومت انتخابات کے حوالے سے اپنا فیصلہ خود کریں گے انہوں نے کہاکہ ملک میں خراب معاشی صورتحال مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے بلوچستان اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی ایک بڑی تعداد ابھی بھی بے گھرہے ملک میں نئی مرد شماری کا اغاز ہوچکا ہے جبکہ نئی مرد شماری نتیجے میں نئی حلقہ بندیاں بھی ہوں گی کئی تکنیکی مسائل ہے جو حل طلب ہے اب یہ بھی عجیب بات ہوں گی کہ صوبائی انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر نگران حکومت کی نگرانی میں کیے جائیں جبکہ قومی اسمبلی کے انتخابات نئی صوبائی حکومتوں کی نگرانی میں ہوں گے جس پر ڈبل اخراجات ائیں گے اس کا بھی حل تلاش کرنا ہوں گا ائین میں یہ بھی واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ جنرل الیکشن کے لیے نگران سیٹ اپ ائے گا اور نگران حکومت کی موجودگی میں صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرانے ہوں گے ایسا نہ ہوں کہ کوئی الیکشن کے نتائج بھی تسلیم نہ کریں اورملک ان تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا گورنر خیبر پختون خواہ غلا م علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں عجیب وغریب پالیساں اپنائی اور سیاست کو دشمنی میں تبدیل کیا اور ایسے کام کیے جس کی مثال تک نہیں ملتی وہ تو پارلمینٹ کے اندر اور نہ باہر اپوزیشن سے ہاتھ تک ملانا گوراہ نہیں کرتے تھے اور جمہوریت کو امریت میں تبدیل کیا اور کئی نئی روایات قائم کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی سیاسی جماعتیں اپس میں مذکرات کے ذریعے مذکرات کا حل تیارکرتی ہے مگر ابھی دیر ائیں درست ائیں اب بھی عمران خان کے چیرمین عمران خان نے مذکرات کے زریعے تمام مسائل کو حل کرنے کا عندیہ دیے دیا ہے جس میں انتخابات،الیکشن اصلاحات،نگران سیٹ اپ سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کرنے کا اشارہ کیا ہے جو کہ خوش ائین ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ میثاق معیشت سمیت تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کیے جائیں اس وقت قومی یکجہتی کی جتنی اشد ضرورت ہے ماضی میں اس کی اتنی ضرورت نہیں تھی لہذا ملک کی بقاء خوشحالی کے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوں گا بحثیت گورنر خیبر پختون خواہ وہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے ایسے فیصلے ملک میں ہونی چاہیے جیسے قومی خزانے برداشت کرسکیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے