اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ، گھڑی چور،گیدڑ بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے۔توشہ خانہ لوٹ مار کی فرد جرم سے بچنے کے لئے ٹانگ پر پلاسٹر باندھ لیا۔ فارن فنڈنگ سے بچنے کے لئے معذور ہوگئے،ٹیریان کیس سے فرار میں سکیورٹی بہانہ بن گئی،اداروں کے خلاف دھمکیوں کے کیس میں بزرگ بن گیا۔پہلے عدل پھرانتخاب۔ ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ روزانہ ایک نیا بہانہ، میں نے عدالت نہیں جانا، میں تلاشی نہیں دوں گا، میں میڈیکل نہیں کراؤں گا، میری جان کو خطرہ ہے، دوسری طرف پیشی کے بغیر ریلیف، عوامی سوچ کے ترازو کے ایک پلڑے میں ‘لا’ ہے، دوسرے طرف ‘لا۔ڈ۔لا’ ہے۔ ترازو کے پلڑے برابر کرو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے