ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)موجودہ موسمی تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ درختوں کی کمی ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کے یونیورسٹی وینسم کالج میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر ڈیرہ (ڈی ایف او )امین الاسلام،کمیٹی ڈویویلپمنٹ آفیسر فارسٹ ڈویژن ڈیرہ، روحیلہ فقیر،رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبار خان، پرنسپل یونیورسٹی وینسم کالج ڈاکٹر فتح خان سلیمان خیل، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد عثمان خان، پرووسٹ ڈاکٹر سمیع خان،ڈپٹی پرووسٹ ڈاکٹر یحییٰ خان’ سمیت انتظامی افسران’یونیورسٹی وینسم کالج کے اساتذہ اور طلبا ء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور کار خیر میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے ۔اسلئے گومل یونیورسٹی کے تمام کیمپسز (مین کیمپس، قائداعظم کیمپس، ٹانک کیمپس ) میں شجرکاری مہم شروع کر دی گئی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او امین الاسلام کا کہنا تھا کہ فضا کو آلودگی سے بچانے میں درختوں لگانا وقت کی ضرورت ہے جس کیلئے نہ صرف ہم نے کام کرنا ہے بلکہ نئی نسل کو اس کی افادیت و اہمیت بارے آگاہ کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور پرنسپل وینسم کالج ڈاکٹر فتح خان سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے میری مادر علمی میں بلایا ڈی ایف او نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے شجرکاری مہم کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ تقریب سے رجسٹرار ڈاکٹر جبار خان اور پرنسپل وینسم کالج فتح خان نے بھی خطاب کیا۔ شجرکاری مہم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب ا للہ’ڈویژنل فارسٹ آفیسر امین الاسلام’کمیٹی ڈویویلپمنٹ آفیسر فارسٹ ڈویژن ڈیرہ’ روحیلہ فقیر’رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبار خان، پرنسپل یونیورسٹی وینسم کالج ڈاکٹر فتح محمد سلیمان خیل نے وینسم کالج کے سبزاہ زار میں پودے بھی لگائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے