اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاہے،پہلے آئی ایم پروگرام اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے،اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں،عمران خان نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دبا ؤسے نجات ملے، ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے۔سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ وفساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے،بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ مجرم ہے،عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے،یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دبا ؤسے نجات ملے،پاکستان کے لئے وسائل کی راہ ہموار ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاہے،پہلے آئی ایم پروگرام سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں،پہلے اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنا کیا ہے،ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے اورمسلم لیگ(ن) کے راہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، ہیروئن جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے